اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ

حماس قیادت اور7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا،ڈیوڈ کیمرون

منگل 30 اپریل 2024 12:01

اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے یہ فراخ دلانہ پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی تجاویز میں ممکنہ طور پر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ امید ہے کہ حماس تجاویز پر اتفاق کرے گی۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کیلئے حماس قیادت اور 7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :