بھارتی وزیرداخلہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

تیز ہوائوں کے باعث ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات تھیں،رپورٹ

منگل 30 اپریل 2024 12:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں تیز ہوائوں کے باعث ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

امیت شاہ ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔بعدازاں حکومتی ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے۔حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے رپورٹ کیا کہ بہار سے ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن کا مسئلہ تھا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔اس سے قبل امیت شاہ نے انتخابی ریلی میں اپوزیشن پر تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :