سعودی وزیرخارجہ سے فرانس اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 13:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔