بلاک کے کئی ممالک مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے، یورپی یونین

توقع ہے کہ مئی کے آخر تک کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے، جوزف بوریل

منگل 30 اپریل 2024 13:48

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ مئی تک کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے امور خارجہ و سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مئی کے آخر تک کئی یورپی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جوزف بوریل نے اپنے بیانات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ اسراائیل کے پاس فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور ان کے لیے ایک ریاست کے قیام کے خلاف ویٹو کا کوئی جواز نہیں ۔خیال رہے مارچ میں چار یورپی ملکوں سپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا تھا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا ملک جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ یورپی یونین میں جلد ہی ایسی لہر پیدا ہو گی جس کے بعد کئی رکن ممالک اسی موقف کو اختیار کر لیں گے۔