سندھ ہائی کورٹ کا اسکیم 36 گلستان جوہربلاک 10 میں رفاعی پلاٹوں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے اسکیم 36 گلستان جوہر بلاک 10 میں رفاعی پلاٹوں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں اسکیم 36 گلستان جوہر بلاک 10 میں رفاعی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ پارک اور مسجد کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے وہاں غیر قانونی تعمیرات ہورہی ہے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ پلاٹ کس کی ملکیت میں ہیں سرکاری وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں رفاعی پلاٹ ہیں ایک مسجد اور ایک پارک کے لئے مختص ہے۔عدالت نے درخواست کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے متعلقہ پلاٹوں پر تعمیرات روکنے کا حکم دیتے ہوئے ائندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :