سندھ ہائی کورٹ ، جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کمرشل ایریا کے کنکشن الگ کرکے دس دنوں میں رپورٹ طلب

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر کمرشل ایریا کے کنکشن الگ کرکے دس دنوں میں رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں جمشید کوارٹرز کے کمرشل ایریاز میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار معین آمین نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ جمشید کوارٹرز کے کمرشل علاقوں میں 14،14 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

پورا دن جنریٹر چلا کر کاروبار کرنے پر مجبور ہیں.14ملازمین کے ساتھ کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے۔وکیل کے الیکٹرک نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ کچی آبادی اور کمرشل ایریا کے بجلی کنکشنز ایک ہی فیڈر پر ہیں۔علاقہ ہائی لاسز ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بٹھادیا گیا ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک کو کمرشل ایریا اور کچی آبادی کے کنکشنز علیحدہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دس دنوں میں رپورٹ طلب کرلی