سندھ ہائی کورٹ، این ایچ اے کوسکھراور عالمانہ ویٹ اسٹیشن کاٹینڈر جاری کرنے سے روک دیا

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے این ایچ اے کی جانب سے من پسند کمپنی کو ویٹ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کرنے کے معاملے پراین ایچ اے کوسکھراور عالمانہ ویٹ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کرنے سے روک دیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں این ایچ اے کی جانب سے من پسند کمپنی کو ویٹ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ این ایچ اے نے میرٹ پر بولی دینے والے کے بجائے پہلے ڈیفالٹر کو ٹھیکہ جاری کردیا ۔قانون کے مطابق این ایچ اے ویٹ اسٹیشن کا ٹھیکہ سب سے زیادہ بولی دینے والے کو ٹھیکہ دے سکتا ہے۔درخواست گزار نے ٹھیکہ کی سب سے زیادہ بولی لگائی اسے نظر انداز کرکے ڈیفالٹر کو ٹھیکہ دے دیا گیا۔عدالت نے این ایچ اے کو سکھر اور عالمانہ ویٹ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کرنے سے روکتے ہوئے این ایچ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :