وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

منگل 30 اپریل 2024 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے متنازع اقدامات کے حوالے سے مشہور قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے فارغ کردیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے شعبہ کیمیا کے ساجد جہانگیر کو نیا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد صدیق نے ضابطہ خان شنواری کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے سے قبل اپنا تبادلہ ریاضیات سے کمپیوٹر سائنس میں کرا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :