میں دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں ٹیم فرید ابڑو ہمیشہ فعال رہتی فرید خان ابڑو

کورنگی کے علاقے میں میر عمر ابڑو کی ہدایت پے پیپلز پارٹی رہنماؤں کے پوسٹر آویزاں کیئے جانے کی مہم

منگل 30 اپریل 2024 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی فرید خان ابڑو کی ہدایت پران کے صاحبزادے میر عمر ابڑو اور بھتیجے میر مہران ابڑو کی قیادت میں ٹیم فرید ابڑو نے کراچی کے علاقے کورنگی میں 200آٹو ررکشوں پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے سجی تصاویر کے بینرز آویزاں کیئیاس موقع پر فرید خان ابڑو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں ہماری ٹیم ہمیشہ فعال رہتی ہے اور کراچی سمیت پورے سندھ میں اپنا کام زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہے اس موقع پر میر عمر ابڑو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اس وقت پارٹی مصروفیات کی وجہ سے یورپ کے دورے پر ہیں ٹیم فرید ابڑو کینڈا امریکہ یورپ اور پاکستان میں پیپلز پارٹی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہی- مہم میں میر مہران ابڑو وہاج راجپوت سجاد اعوان ساون یوسف اعجاز علی عیساق خاصخیلی کامران جتوئی کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔