جامعہ کراچی میں جاپانی زبان اور آئی ٹی کے کو رسزمکمل کرنے والے طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم
منگل 30 اپریل 2024 20:20
(جاری ہے)
طلبہ نے اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنے صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جاپانی آئی ٹی مارکیٹ میں اپنا مقام بنا سکیں گے۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلبہ کو ان کورسز سے بہت فائدہ ہوگا اور وہ جاپانی بزنس کمیونٹی میں اپنے ہنر کو آزما سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے طلبہ بہت ذہین ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کےلئے نصاب کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ملکی وغیر ملکی جامعات اور انڈسٹری کے تجربات وتحقیق سے بھی آگاہ کیا جاتا رہے اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرسکیں۔اس موقع پر پروجیکٹ کے فوکل پرسن ڈاکٹر ندیم محمود نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذ کورہ کورس میں فزیکل اور آن لائن کلاسز دونوں شامل تھیں اور طلبہ کو کیس اسٹڈیز کے ساتھ ساتھ مختلف پریکٹیکل اور پروجیکٹ بھی کروائے گئے۔سرٹیفیکیٹ تفویض کرنے کی تقریب میں ڈائریکٹر اوریک ڈاکٹرسیدہ حورالعین،ڈاکٹر سید عاصم علی، ڈاکٹر فرحان احمد صدیقی، مکیش کمارودیگر شامل تھے جبکہ پلس ڈبلیو کے نائب صدر تاکاشی ہوریوچی،حافظ محمد عمیر،محمد طلحہٰ اور نمرہ قمبرانی نے آن لائن شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ کو پلس ڈبلیو کے ذریعے جاپانی کمپنیوں سے متعارف کروایا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بہاولنگر، دونوں ٹانگوں سے معذور خاتون کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشان بنانے کا دلخراش واقعہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
بورے والا کے قریب مسافر کوچ اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جانبحق، سات زخمی
-
سیف سٹی اتھارٹی نے گھر میں قید لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروا دیا
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے، انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ
-
رواں مالی سال کے 10 ماہ میں غذائی اشیا کی برآمدات میں 2 ارب ڈالر سے زائدکا اضافہ
-
ڈینگی وائرس سے نمٹنے کیلئے ابھی سے ہی تمام محکمہ جات کو متحرک ہونا پڑے گا‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میئو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کاہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ودیگرکے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
-
آفتاب خان شیرپاؤ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
عمرایوب خان نے محمد صابر شاہ کے گھر جاکر ان کو بیٹے کے نکاح پر مبارکباد دی
-
معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں تقریب سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.