بلوچستان کوجنگ کے ذریعے نہ آزادی ملے گی نہ حقوق ملیں گے ،میر سرفراز بگٹی
بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی جدوجہد کرنے سے ملیں گے تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
منگل 30 اپریل 2024 21:40
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست اور حکومت بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن اگر دوسرا فریق مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہے تو ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان ،مال ،عزت کا تحفظ کریں جو حکومت کریگی ۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند معصوم لوگوں کی قتل و غارت کر رہے ہیں حکومت اس کے خلاف ضرور کاروائی کریگی ہم دہشتگردوں کے کیمپس کو منظم حکمت عملی کے تحت نشانہ بنائیں گے تاکہ دیگر معصوم لوگوں کو اس سے نقصان نہ پہنچے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی پیشرفت کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں مگر جو جرائم پیشہ لوگ اور دہشت گرد گروہ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں اور اور اسکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ان سے بھلا کس طرح بات چیت کی جائے۔آئین پاکستان کے تحت مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے ہیں اور اس حوالے سے تمام لوگوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیں۔مسنگ پرسنز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بہت سا کام کیا ہے اور کافی لوگ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں مگر جو جبری اور خود ساختہ گمشدگی میں فرق ہے وہ لوگ جو خودسے کہیںگئے ہیں مسنگ پرسنز کی کیٹیگری میں نہیں آتے مسنگ پرسنز کا معاملہ سیاسی بنا دیا گیا ہے گمشدگیوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں مثبت بات چیت کریں گے حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہم بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے ذریعے بلوچستان کو نہ آزادی ملے گی نہ حقوق ملیں گے ، بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ کے ذریعے ملیں گے تشدد مسئلے کا حل نہیں ہےمزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.