سگریٹ سے ملک میں سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد کی موت کا انکشاف
اموات کا باعث ملک میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اثر رسوخ کے باعث سگریٹ صنعت پر ٹیکس کا نفاذ نہ ہونا ہے،واچ ڈاگ
منگل 30 اپریل 2024 22:20
(جاری ہے)
واچ ڈاگ کے مطابق صنعت کے اثر و رسوخ کو روکنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیوں کے ساتھ مفادات کے ٹکرا سے بچنے کے لیے اقدامات اپنانے میں پاکستان کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی ہے۔
پاکستان ٹوبیکو کمپنی اور برٹش امریکن ٹوبیکو کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے، جی جی ٹی سی نے کہا کہ 2021 میں پاکستان میں 163,672 اموات بنیادی طور پر تمباکو کے ان دوبڑے سگریٹ بنانے والی کمپنیون کی مختلف پروڈکٹس سے ہوئیں۔پاکستان میں تمباکو کمپنیوں کو نام نہاد سماجی طور پر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنی تشہیر کرنے، تقریبات، سرگرمیوں یا افراد کی کفالت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔پاکستان میں تمباکو پر ٹیکس خوردہ قیمت کے فیصد کے طور پر 61 فیصد ہے جبکہ عالمی معیار 70 فیصد ہے۔دریں اثنا، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کی ٹیکنیکل اسسٹنس رپورٹ بعنوان 'پاکستان ٹیکس پالیسی میں پاکستان میں سگریٹ کی کھپت پر فروری میں جاری ہونے والے ڈائیگناسٹک اینڈ ریفارم آپشنز نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سگریٹ جیسی غیر ضروری اشیا پر ٹیکس بڑھا کر اپنے ٹیکس سسٹم کو چینج کرے اور سگریٹ پر یکساں ٹیکس لاگو کرے چاہے ان کا نیشنل یا ملٹی نیشنل برانڈ کوئی بھی ہو۔پاکستان اس وقت مالی سال 21 کے دوران محصولات میں جی ڈی پی کا صرف 0.5 فیصد حصہ ڈال رہا ہے جبکہ سگریٹ ٹیکس نے جی ڈی پی میں 0.19 فیصد حصہ ڈالا ہے، موجودہ سطح پر جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر، اور حالیہ برسوں میں نسبتا مستحکم رہا ہے۔ورلڈ بینک نے بھی اپنی رپورٹ پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ 505.26 بلین روپے کے جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کا نمایاں ریونیو حاصل کیا جا سکتا ہے جو کہ پریمیم سگریٹ پر موجودہ شرح16.50 فی سگریٹ لاگو کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب لندن کے امپیریل کالج کی جانب سے ٹوبیکو اینڈ گلوبل انوائرمنٹ فٹ پرنٹ کے عنوان سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں پاکستان کو دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل کیا گیا ہے۔ریسرچ کے مطابق پسماندہ ممالک میں تمباکو کی پیداوار پالیسی سازوں کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ تمباکو پیدا کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں سے پاکستان سمیت نو ممالک ترقی پذیر، کم آمدنی اور غذائی خسارے والے ممالک کی کیٹگری میں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.