روزگار اورترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے،میر علی حسن زہری

منگل 30 اپریل 2024 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلی بلوچستان کے ایڈوائزر برائے انڈسٹریز میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کی صنعتی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔صنعتی ضلع حب میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی ترقی کیلئے بھرپور کردار اداکرینگے روزگار اورترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈا کانفرنس روم میں ایم ڈی لیڈا کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ اور سرکاری محکموں کے افسران سمیت لیڈامنیجمنٹ کے ذمہ دارن نے بھی شرکت کی۔

ایڈوائزر برائے انڈسٹریزمیر علی حسن زہری نے کہاکہ ضلع حب بلوچستان کی صنعتی ترقی کا گیٹ وے ہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے اسپیشل اکنامک زون میں انویسٹرزکیلئے سیفٹی سیکیورٹی کا جدید ترین میکانزم بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے ایڈوائزر انڈسٹریز کو بریفنگ میں بتایا کہ حب اسپیشل اکنامک زون تین ارب کی لاگت سے صنعتی ترقی کا اہم منصوبہ ہے اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ کیلئے دوارب وفاقی حکومت اورایک ارب روپے حکومت بلوچستان مہیا کررہی ہے۔

ایم ڈی لیڈا تعیناتی کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حب اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ کے تحت روڈ نیٹ ورک اوردیگرترقیاتی کام شروع کی ہے ترقیاتی کام بلاتعطل جاری ہیں صوبائی وزیر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حب اسپیشل اکنامک زون کیلئی406ایکڑ سے زائد انڈسٹریل زون کیلئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے پراجیکٹ کے تحت جدیدترین فائربریگیڈاسٹیشن ٹیکنیکل سینٹر ہیلتھ کیئر سینٹرپولیس اسٹیشن سینٹر بنایا جارہا ہے۔

ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے صوبائی مشیر کو بریفنگ میں بتایا اسپیشل اکنامک زون پراجیکٹ پر ابتک 556 ملین لاگت کے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں۔مشیر وزیر اعلی نے ایم ڈی لیڈا کو ہدایت کی اسپیشل اکنامک زون کی ضروریات کیمطابق پانی بجلی اورگیس سہولیات فراہمی اولین ترجیح رکھی جائے۔میر علی حسن زہری نے لیڈا منیجمنٹ اورکنسلٹنٹ کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ واٹرٹریٹمنٹ پلان ہیلتھ کیئراوراسکول قیام بھی پراجیکٹ میں شامل کیا جائے۔

اسپیشل اکنامک زون تین ارب کی لاگت سے صنعتی ترقی کا اہم منصوبہ پراجیکٹ کے تحت روڈ نیٹ ورک اوردیگرترقیاتی کاموں کی رفتارتیز کی جائے میر علی حسن زیری نے لیڈا منیجمنٹ پر واضح کیاکہ جدیدترین فائربریگیڈاسٹیشن ٹیکنیکل سینٹر ہیلتھ کیئر سینٹرپولیس اسٹیشن سینٹر بھی پراجیکٹ میں شامل کیاجائے مشیر وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر ابتک 556ملین لاگت کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں اسپیشل اکنامک زون کی ضروریات کیمطابق پانی بجلی اورگیس سہولیات فراہمی کو ترجیحات میں نمایاں رکھا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر صنعتی یونٹوں کے قیام سے قبل واٹرٹریٹمنٹ پلان ہیلتھ کیئراوراسکول قیام کے منصوبوں پر کام تیز کیا جائیگا۔وِزیراعلی کے ایڈوائزر برائے انڈسٹریز نے لیڈا انڈسٹریل زون کے توسیعی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے انجینئرنگ سیکشن کو متحرک رہنے کے احکامات جاری کئے مشیر وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع حب اور ضلع لسبیلہ کی صنعتی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وہ اپنا کلیدی کردار اداکرینگے۔