مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین

آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی تو یہ مفادات کا تصادم ہوگا، رہنماء پی ٹی آئی

بدھ 1 مئی 2024 03:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے لینے کیلئے ججز پر دباو بڑھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ججوں سمیت کسی کی بھی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئینی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی تو یہ مفادات کا تصادم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرضی کے فیصلے لینے کیلئے ججوں پر دباو بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی سے کوئی مذاکرات اس وقت تک نہیں کرے گی جب تک کٹھ پتلی حکومت نہیں چھوڑتے۔