لاہور،دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 34سالہ راہ گیر جاں بحق

محمد یونس کو سینے میں گولی لگی، زخمی محمد یونس کو فوری طور پرجناح ہسپتال طبی امداد کیلئے شفٹ کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 1 مئی 2024 12:02

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم مئی 2024 ء) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں 34سالہ راہگیر محمد یونس جاں بحق ہوگیا،محمد یونس کو سینے میں گولی لگی، زخمی محمد یونس کو فوری طور پرجناح ہسپتال طبی امداد کیلئے شفٹ کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے محمد یونس کے اہل خانہ کے مطابق محمد یونس حفیظ سنٹر سے اپنی دوکان بند کرکے گھر جارہا تھا۔

محمد یونس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ متوفی کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور واقعے میں ملوث قاتلوں کو قرار واقع سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔فائرنگ کے بعد دونوں گروپ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔یاد رہے کہ چند روز قبل سندھ کے علاقے شکار پور میں مسلح افرار نے زمین پر کام کرنے والے افراد پر حملہ کر دیا تھا جس میں2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جس سے کام کرنے والے افراد کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکاتھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاگن میں بھیو اور معرفانی قبیلے میں پرانا خونی تنازع چل رہا ہے جس کی بنا پر حملہ کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے تلاش شروع کر دی تھی ۔

۔ مقتولین کے ورثاءکا کہنا تھا کہ ہم کام کررہے تھے کہ اچانک ہم پر دہشت گردوں کی طرح حملہ کیا گیا اور ہماری خواتین کو بھی قتل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گروہی تصادم سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔متاثرہ خاندان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔