شکاگو کے شہید مزدوروں کی یاد میں کسان مزدور اتحاد گنداخہ کی ریلی،سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی

بدھ 1 مئی 2024 13:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) یکم مئی کو شکاگو کے شہید مزدوروں کی یاد میں کسان مزدور اتحاد گنداخہ کے صدر صاحب ڈنہ جمالی ، جنرل سیکرٹری خداداد زہری اور پیپلزپارٹی ضلع اوستہ محمد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی کی قیادت میں شہاب پٹرول پمپ چوک سے ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔

(جاری ہے)

مزدوروں نے شکاگو کے شہیدوں کو سرخ سلام پیش کیا۔ مقررین ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی ، صاحب ڈنہ جمالی ، خداداد زہری ،رحیم بخش جمالی ودیگر نے ریلی سے خطاب کیا ۔ریلی میں مختلف سیاسی وسماجی رہنما مختیار فقیر پلال، ٹیکسی یونین گنداخہ کے صدر استاد بڈھل لاشاری ، فائق حسین جمالی ،اسرار احمد جمالی ،علی جان ابڑو ،ہدایت حسین جمالی، نزیر احمد ، اخلاق جمالی ،محمد شریف جمالی، ثناء اللہ محمد حسنی ،محمد رفیق مٹھازئی ودیگر لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :