ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کیلئے عبوری امداد کا اعلان کیا جائے،پنشنرز فورم
بدھ 1 مئی 2024 18:19
(جاری ہے)
ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے تجویز کیا کہ تمام دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔نیز بورڈ آف ٹرسٹیز جس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس کی تشکیل نو کی جائے اور ای او بی آئی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں ،اسکولوں ،نجی اداروں ، پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں نیز ریسٹورنٹس اور کلینکس و اسپتالوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے پیش نظر فوری طور پر نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیموں کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
کامسیٹس یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات
-
سرکاری اداروں اور دفاتر پرسائبرحملے کا خدشہ،سیکورٹی ہائی الرٹ ایڈوائزری جاری
-
عمران خان سے ملاقات ہوئی تو تمام اختلافات ختم ہوجائیں گے، شیر افضل مروت
-
نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکم امتناع نہیں ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
-
سائفر کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے نے نئے شواہد پیش کرنے کی درخواست دائر کردی
-
مکروہ ہتھکنڈوں اور پرتشدد کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے،رﺅف حسن
-
توہین عدالت کے قانون کو منسوخی اورججوں کی دوہری شہریت پر قومی اسمبلی میں بل‘حکمران اتحاد کے پاس آئینی ترامیم کے لیے دوتہائی اکثریت نہیں
-
ترک میڈیا کے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اہم انکشافات
-
پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی کا ہتک عزت بل سے لاعلمی کااظہار
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.