ریسکیو 1122 باجوڑ نے ماہ اپریل کے کارکردگی رپورٹ جاری کردی

بدھ 1 مئی 2024 18:20

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ریسکیو 1122 باجوڑ نے ماہ اپریل کے کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 باجوڑ کنٹرول روم کو 9507 کالز ماہ اپریل میں موصول ہوئیں جس میں 3913 انفارمیشن، 260 ایمرجنسی کالز جبکہ 5334 غیر ضروری کالز تھیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر ضلع بھر میں 324 مختلف حادثات رپورٹ ہوئیں جس میں 25 روڈ ٹریفک حادثات، 187 میڈیکل، 12 گولی لگنے کی, 1 آگ لگنے، 2 بلاسٹ ایکسپلوژن، 10 آبادی گرنے، 3 ڈوبنے، اور 20 ریکوری وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں جس میں 258 زخمی اور مریضوں میں بعض کو موقع پر طبی امداد فراہم کیا جبکہ بعض کو ہسپتال منتقل کیئے گئے ہیں۔ریفرل ایمرجنسیز میں ضلع کے اندر 13 اور ضلع سے باہر 51 ایمرجنسیز میں بھی ریسکیو 1122 نے اپنے خدمات فراہم کیئے۔

متعلقہ عنوان :