یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب

بدھ 1 مئی 2024 18:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن پاکستان سمیت دنیا بھر کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش بچوں کو مفت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12 صبح نو سکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مزدور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں صبح نو سکول انقلابی کردار ادا کر رہے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب یوم مزدور کے موقع پرصبح نو سکول پراجیکٹ کی جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع تک رسائی کے ذریعے اس خطے میں تعلیمی پسماندگی ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔