خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے جانے والا پروپگنڈا گمراہ کن قرار
بدھ 1 مئی 2024 21:21
(جاری ہے)
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان لیول پر قائم انٹر بورڈ چیئرمین کمیٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات منعقد کرنے پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ہے،محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈز کو کچھ امتحانی ہالز سے سپروائزری عملے کے حوالے سے بھی پیپرز کی تصاویر بنانے اور طلباء کے نقل سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس پر مختلف تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم کے تعاون سے فوری ایکشن لیا اور 12 سے زائد لوگوں کے خلاف فوری ایکشن لیا گیا اور انکو سسپنڈ کر کے انکوائری بٹھا دی گئی ہے، ان شکایات کے پیش نظر کمشنر ملاکنڈ، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر مرج ایریا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جو چند روز میں اپنی سفارشات محکمہ تعلیم کو پیش کریں گے۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کی اور تمام حقائق میڈیا کے ذریعے لوگوں کے سامنے رکھے۔تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار امتحانات کو روایتی رٹہ بازی والے سسٹم سے ہٹ کر ایس ایل او سسٹم کی طرف لایا گیا ہے جس کو فیل کرنے کے لئے چند شر پسند عناصر امتحانات کی شفافیت پر سوال اٹھا رہے ہیں، تمام تعلیمی بورڈز کی جانب سے سپروائزری عملے کی تعیناتی شفاف طریقے سے عمل میں لائی گئی۔ وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی بورڈز کو یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بلا خوف اور جھجک ایسے تمام لوگ جو شفاف امتحانات کو سبوتاز کرنے کے لیے منفی سرگرمیاں کر رہے ہیں، کے خلاف قانونی کاروائی کریں اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے انکو جو بھی تعاون درکار ہوگا وہ ان کے ساتھ کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ تعلیم کے ریفارمز ایجنڈا کے مطابق تمام تعلیمی بورڈز نے امتحانی نظام میں جدت لائی ہے۔ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات کی وجہ سے رٹہ بازی کا خاتمہ ہو رہا ہے، تمام امتحانی ہالوں کے متعلقہ بورڈز اور محکمہ تعلیم کے سیکرٹریٹ کے لیول پر قائم کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے، محکمہ تعلیم اور امتحانی بورڈز سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں کہ جن کے مثبت کردار سے شفاف امتحانات کے انعقاد میں مدد ملی ہے، تمام تعلیمی بورڈز کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
-
میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام کرنا ہے، محمد علی ملکانی
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
-
کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک
-
سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
-
کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ
-
لاہور ہائیکورٹ نے طالبات کے امتحانی مراکز گھروں سے دور بنانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا
-
کراچی،امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ سے طالبات کی حالت غیر ہوگئی
-
سندھ میں میٹرک کے امتحانات مذاق بن گئے،پیپرآؤٹ ہونے کی روایت برقرار
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.