نصیر آباد ڈویژن گرین بیلٹ میں شمار ہوتا ہے

بھل صفائی سے قبل پٹ فیڈر کینال کو 5000 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے پٹ فیڈر کینال کے زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے

بدھ 1 مئی 2024 21:43

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) نصیر آباد ڈویژن گرین بیلٹ میں شمار ہوتا ہے یہاں کے لوگوں کا زراعت پر زیادہ توجہ دیتے ہیں زرعی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے واحد کینال ہے پٹ فیڈر پانی ترسیل کو بند کرنے اور بھل صفائی کیلئے ایک ماہ گزر گیا مگر بھل صفائی کا نام و نشان تک نہیں ہے حکومت بلوچستان نے بھی خاموشی اختیار کر چکی ہے مقامی زمیندار و کسان تفصیلات کے مقامی زمیندار و کسانوں نے کہا کہ پٹ فیڈر تباہی کی طرف گامزن ہے سال 2022 تباہ کن سیلابی ریلوں نے پٹ فیڈر کینال کو تباہ کر دیا ہے اس وقت پٹ فیڈر کینال کی پشتوں کو انتہائی کمزور ہوئے مگر بھل صفائی کے نام پر کروڑوں روپیہ کرپشن کی گئی اب بھی پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کا کام برائے نام جاری ہے ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا پٹ فیڈر کینال کا کام سست رویہ کام کی جا رہی ہے اگر اسطرح بھل صفائی کام ہوا تو نصیر آباد ڈویڑن میں لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے با ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھل صفائی سے قبل پٹ فیڈر کینال کو 5000 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا گیا ہے پٹ فیڈر کینال کے زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ سراسر ظلم ہو رہا ہے مقامی زمینداروں و کسانوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کا کام معیاری کرایا جائے تاکہ زرعی زمین آباد ہو سکیں۔