پاکستان کی افغانستان کے شہر ہرات میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

بدھ 1 مئی 2024 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) پاکستان نے افغانستان کے شہر ہرات میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہاکہ پاکستان ہرات میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، ترجمان ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان عبادت گاہوں پر نفرت انگیز حملوں سمیت دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔