راولپنڈی ،8 ملزمان گرفتار،3 کلو کے قریب چرس،20 لیٹر اور1بوتل شراب برآمد،مقدمات درج

بدھ 1 مئی 2024 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی8ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سی3کلو کے قریب چرس،20 لیٹر اور1بوتل شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم آصف سی1کلو350گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم معروف سے 560گرام چرس ،ملزم مجید سی1بوتل شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم الیاس سے 560گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم بابر سے 520گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم احسان سے 10لیٹر شراب،ملزم عبدالرحمان سی5لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم وقاص سی5لیٹر شراب برآمد کرلی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :