ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت خیرپور ماسٹر پلان پر ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 22:34

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) ڈائریکٹوریٹ آف اربن ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریجیجک پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ حکومت سندھ ، ایشین کنسلٹنگ انجینئرز کے مشترکہ تعاون سے ڈی سی آفس خیرپور کے دربار ہال میں ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ کی زیر صدارت خیرپور ماسٹر پلان پر ورکشاپ منعقد ہوا ۔ ورکشاپ میں پرووینشل ہائی وے کے ایگزیکٹو انجینئر میر محمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ ، اسٹیک ہولڈرز، تاجران، افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندوں ، میونسپل کمیٹیز کے چیئرمین، لوکل گورنمنٹ ، روینیوافسران، ڈی ایچ او سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی کنبھر، اے ڈی علی مراد ابڑو، اے ڈی محمد سومر ملاح کی جانب سے تعلیم، صحت، روز، پینے کے صاف پانی، کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے، ڈرنیج نظام کی بہتری، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر گھروں کی تعمیر، شہری ترقی، آبی گزرگاہوں کی حفاظت، فٹ پاتھ، ٹرانسپورٹ، تجارت، پارکوں، کچی اور پکی آبادیوں کے مسائل ، ٹیوب ویل کو فعال بنانے، واٹر سپلائی، بجلی، گیس، زرعی اصلاحات، آبادگاروں کو مطالبے پر سہولیات کی فراہمی ، میونسپل کمیٹیز کو مضبوط کرنے، اسٹاف کی معلومات، مقرری اور دیگر اہم مسائل پر کامیاب منصوبہ بندی مستقبل میں پالیسی کی ترتیب دینے کے حوالے سے ضلع خیرپور اور سٹی ایریا کے سروے کے مطابق ملنے والی معلومات کی آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد شاہ نے آنے والے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ورکشاپ میں این جی اوزکے نمائندوں، تاجران، سیاسی، سماجی رہنمائوں ، سرکاری افسران ، اور دیگر نے اپنی سفارشات، تجاویز، گزارشات پیش کیں۔ ورکشاپ میں مختلف اقدامات کی جلد منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ تمام کام ایک ہی وقت میں نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دیہات کے علاقوں می پینے کے صاف پانی، صحت کی سہولیات ، بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی ، سڑکوں او پکے راستوں کے لیے کثیر المعیاد اور قلیل المعیاد منصوبہ بندی کو ملحوظ رکھا جائے ۔