جہلم،پولیس تھانہ سول لائن کی کارروائی،جیل میں منشیات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار

بدھ 1 مئی 2024 22:48

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پولیس تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے جیل میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جیل میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم ذاکر امین کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ منشیات سپلائرز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،جہلم پولیس حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی پر کاربند ہے ۔