بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 34ویں اجلاس کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) حکومت بلوچستان کے ذیلی ادارے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 34واں اجلاس سیکرٹری خزانہ بابر خان کی زیر صدارت مورخہ 30 اپریل 2024 کو منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں موجود بیف کے سی ای او محمد زکریا خان نورزئی نے اجلاس کے شرکائ کو ایجنڈا کے مطابق بریفنگ دی جس میں سرفہرست وزیراعلی بلوچستان کی شہید بے نظیر بھٹو فلی فنڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت اعلان کردہ چاروں اسکیمات بشمول سول شہدائ کے بچوں کے لئے مکمل تعلیمی وظائف، تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبائ و طالبات اور ٹرانس جینڈر طالب علموں کے لئے مفت اور مساوی تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے مکمل تعلیمی وظائف، سالانہ تمام اضلاع کے ٹاپرز برائے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پاس طلبائ وطالبات کے لئے مکمل تعلیمی وظائف اور پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے لئے تیار کردہ پالیسیوں کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں چیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بیف کی اسکیمات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئی اسکیمات کو بھی جلد شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سیکرٹری فنانس بابر خان نے سی ای او بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تھرڈ پارٹی ایولیوشن جلد کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں اور بیف کی میرٹ پر تمام اسکالرشپس کی ادائیگی کے طریقہ کار جو کہ شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔

جس کی وجہ سے ہمارے طلبائ وطالبات تعلیمی وظائف سے مستفید ہور ہے۔ سیکرٹری فناس نے بیف کو طلبائ و طالبات کی آسانی کے لئے فیلڈ میں جا کر مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی پیدا کرنے کے بھی تلقین کی۔ آخر میں سی ای او بیف نے چیر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز و سیکرڑی فنانس بابر خان اور دیگر شرکائ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کروائی کہ بیف اپنے تمام پروگراموں کو مزید وسعت دے کر بلوچستان کے تمام طلبا و طالبات کو وظائف کی فراہمی یقینی بنائے گا۔