ایرانی تیل کی سمگلنگ میں بلوچستان کے کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدان ملوث ہیں، رپورٹ
بدھ 1 مئی 2024 22:57
(جاری ہے)
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں بلوچستان کے کئی موجودہ اور سابق وزراء اور سیاستدان بھی ملوث ہیں۔
ان میں سابق صوبائی اسد بلوچ، لالہ رشید بلوچ، حمل کلمتی، سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے بھائی جمیل بزنجو، سابق صوبائی وزیر محمد خان لہڑی کے بھائی آصف لہڑی سمیت کئی دیگر سیاستدان شامل ہیں۔رپورٹ میں چاروں صوبوں کے 105 سمگلروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ اسی طرح چاروں صوبوں کے کسٹم، پولیس، لیویز ، ضلعی انتظامیہ ، بارڈر پولیس سمیت مختلف محکموں کے ان 100 کرپٹ اہلکاروں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پشتونخوا اور بلوچستان میں ایرانی تیل کی فروخت میں 533ملوث غیر قانونی اور غیر لائسنس یافتہ پٹرول پمپس ملوث ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ سے حاصل ہونیوالے آمدنی میں سے کالعدم تنظیمیں بھی حصہ وصول کرتی ہیں۔ادائگیوں کے لیے حوالہ ہنڈی کا ستعمال ہوتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں مشترکہ چیک پوسٹوں کی کارکردگی بہتر نہیں۔بلوچستان اور خیبرپشتونخوا میں اہلکار رشوت اور سمگلروں کے ساتھ ملی بھگت میں ملوث ہیں۔ حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں سمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت روک تھام ،ملوث عناصر کو سزائیں دینے ، اور چیک پوسٹوں کی نگرانی کے لیے کیمروں کی تنصیب اور چیک پوسٹوں پر جانچ پڑتال کے بعد اہلکاروں کی تعیناتی کی تجاویز دی گئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
-
بشکیک سے مزید 170مسافر طلبہ پاکستان واپس پہنچ گئے سول ایوی ایشن اتھارٹی
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.