مزدوروں کی فلاؤ بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں،بلال سلیم قادری
بدھ 1 مئی 2024 22:59
(جاری ہے)
ہم سب کو مل کر اس کام کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی بڑی ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں بڑے بڑے سیمینار بھی ہوتے ہیں۔
مگر کوئی بھی مزدوروں کے حقوق دلوانے کے لیے عہد وفا نہیں کرتا۔جب تک ہم خود صحیح نہیں ہوں گے تب تک معاشرہ بھی صحیح نہیں ہو سکتا۔زبانی باتیں کرنے اور عملی اقدام کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ہم سب کو اپنی خواہشات کا گلا گھوٹنا ہوگا۔اور اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے سوچنا ہوگا۔جب ہماری سوچ تبدیل ہوگی تو ہم ایک قوم بن جائیں گے۔جب سب ایک قوم بن کر کھڑے ہوں گے تو کسی کی کیا مجال کہ وہ کسی کا حق مارے یا کسی کومظلوم پر ظلم کرے۔دین اسلام بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے اور یہی ہماری تربیت کا حصہ ہے۔کسی مظلوم پر ظلم ہوتا دیکھ کر آنکھیں بند کر دینے والا بھی ظالموں میں شمار ہوتا ہے۔آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے کہ کسی کو بھی کسی پر فوقیت حاصل نہیں ہے سوائے اس کے جس نے اللہ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کیا ہو۔دنیا میں بہت ہوتا ہے چھوٹا بڑا امیر غریب مگر انسان بس یہ سمجھ لے مسجد میں جا کر سب کو ایک صف میں کھڑا ہونا ہوتا ہے۔امیر ہو یا غریب سب کو قبر میں ہی جانا ہے۔بلال سلیم قادری نے مزید کہا کہ جب تک قانون پر عمل درآمد اور محکموں کو پابند نہیں کیا جائے گا مزدوروں کا استحصال ہوتا رہے گا۔موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر مزدور کی تنخواہ کم سے کم 50 ہزار روپے ہونی چاہیے۔ملک میں مہنگائی جب بڑھتی ہے تو مزدور کی تنخواہ نہیں بڑھائی جاتی۔یہی وجہ ہے پریشانی کے عالم میں انسان غلط فیصلے کرتا ہے خودکشیوں کی تعداد میں بھی اسی وجہ سے اضافہ ہو رہا ہے۔ریاست کی ذمہ داری ہے کہ سب تک تعلیم اور روزگار پہنچے۔اس وقت غریب بھوک و افلاس کا شکار ہے۔حکمرانوں ملک کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ غریبوں کے لیے بھی سوچیں۔ملک کو اگر ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں تو مزدوروں کے لیے لیبر ڈے منانے سے بہتر ہے کہ مزدوروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ہمیں بنائی جانے والی پالیسیوں کو اپڈیٹ کرنا اور ان پر عمل درآمد کرانے کے لیے ہر حد تک جانا پڑے گا۔کیونکہ بات مزدور کی نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ جڑے ہوئے اس کے خاندان کے افراد بھی اس کے ساتھ سب مشکلات برداشت کر رہے ہوتے ہیں۔ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے سب کو ایک نظر سے دیکھے اورسب کو ان کے حقوق دلوائے۔آج کی یہ فکری نشست سے باتوں کے لیے نہیں بلکہ اس میں کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد بھی کروانے کے لیے لگائی گئی ہے۔تاکہ جب ہم اگلے سال مزدوروں کا عالمی دن منائیں تو ہم فخر کے ساتھ کہہ سکیں ہم نے جو عہد کیا تھا اس پر ہم نے بھرپور عمل بھی کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.