iرانچرز کیفے کی رنگ روڈ پشاور میں نئی برانچ کا آغاز

ی*پشاور میں برانچ کا مقصد مقامی لوگوں کو معیاری ولذیذکھانوں کی فراہمی ہے ‘ انتظامیہ

بدھ 1 مئی 2024 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) زکوڑی گروپ کے ریسٹورنٹ چین رانچرز کیفے نے گزشتہ روز رنگ روڈ پشاور پر اپنی نئی برانچ شروع کردی۔ زکوڑی گروپ کے ہیڈ آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمپنی یہ اعلان کرتے ہوئے نہایت پرجوش ہے کہ یہ نیا آؤٹ لیٹ مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے، جبکہ مختلف بڑے شہروں میں شاخیں کھولنے کے بعدپشاور میں بھی نئی برانچ کا مقصد مقامی لوگوں اور سیاحوں کو معیاری اور لذیذ کھانے فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مقامی معیشت کو فروغ دینا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ ہر شہر میں زیادہ سے زیادہ شاخوں کے ساتھ رانچرز نے عالمی مارکیٹ میں پہلا معیاری پاکستانی برانڈ بننے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔واضح رہے کہ زکوڑی گروپ نے 2010 میں پاکستان میں مسٹرکاڈ کے آغاز کے ساتھ فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد وائلڈ ویسٹ سے متاثر کیفے کی ضرورت محسوس کی اور رانچرز کیفے کے نام سے اپنا فلیگ شپ برانڈ لانچ کیا جس کی اب تک ملک بھر میں 13 شاخیں قائم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :