ناقص معیار : بھارتی مصالحہ جات کی برآمد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بدھ 1 مئی 2024 22:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ایک اقتصادی تھنک ٹینک ”گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو“ (جی ٹی آر آئی) نے کہا ہے کہ ناقص معیار کیوجہ سے بھارتی مصالحہ جات کی برآمدات کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہر روز کوئی نہ کوئی ملک بھارتی مصالحوں کے معیار کے بارے میں تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جی ٹی آر آئی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ بھارتی مصنوعات کا معیار گر رہا ہے اور یہ ایک سنگین تشویش کا معاملہ ہے۔

جی ٹی آر آئی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ مصنوعات کے معیار کی طرف توجہ دے لیکن بھارتی حکومت مصنوعات کی بہتری کے بجائے سیاسی مخالفین کو کچلنے پر تلی ہوئی ہے۔جی ٹی آر آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شفافیت کی کمی اور معیار کے جاری خدشات کے سبب بھارتی مصالحہ جات کی آدھے سے زیادہ ترسیل خطرے میں پڑ سکتی ہے۔