پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی، خلیجی ممالک کی صرف دو کمپنیوں نے رجوع کیا

بدھ 1 مئی 2024 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پی آئی اے کی نجکاری کی بولی میں غیر ملکی کمپنیوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کردیا، خلیجی ممالک کی صرف دو کمپنیوں نے رجوع کیا۔ذرائع نے بتایاکہ خلیجی ممالک کی صرف دوکمپنیوں نے سرمایہ کاری کیلئے پانچ ہزار ڈالرز جمع کراکے کاغذات حاصل کیے اور مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے ٹینڈرز کے لیے درخواستیں تاحال جمع نہیں کرائی جاسکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تین مئی ہے تاہم پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق ٹینڈرز میں مزید ایک ماہ کی توسیع کا امکان کا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشیر سمیت نجکاری کے افسران بیرون ملک سے سرمایہ حاصل کرنے کیلئے ناواقف ہیں، بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے اس عمل سے دور عدم دلچسپی اس بات کی غمازی ہے کہ ابھی تک بیرون ملک کے سرمایہ کاروں کے پیغامات بھی نہیں پہنچ پائے۔

واضح رہے کہ ٹینڈروں کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن اور پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف روڈ شو بھی کیے اس پر بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :