لاڑکانہ،عالمی یوم مزدور ڈے ،مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں

بدھ 1 مئی 2024 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) دنیا بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی عالمی یوم مزدور ڈے منایا گیا،مختلف تنظیموں کی جانب رےلیاں نکالی گئیں جوکہ شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی جناح باغ چوک پر پہنچ کر جلسہ کی صورت اختیار کر گئیں، رےلیوں کے شرکاءنے پلے کارڈ بےنرز تھام رکھے تھے، جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ریلیوں سے مزدور رہنماو ¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن ظلم و ستم کے خلاف سینکڑوں مزدوروں نے اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کر کے قیامت تک کے مزدوروں کے لیئے ایک پیغام دیا کہ اپنے جائز حقوق لینے کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کرنی چاہیے۔

مقررین نے کہا کہ مزدور اللہ کا دوست ہے اور نبی کریم ﷺکا فرمان ہے کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردی جائے۔ مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب تنخواہوں میں اضا فہ کیا جائے،انتظامیہ کی جانب سے سےسکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔