یہودی آباد کاروں کا غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ

جمعرات 2 مئی 2024 08:20

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے اردنی امدادی قافلوں پر حملہ کر دیا۔ العربیہ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی یہودی آبادکاروں نے اردن کے امدادی قافلوں پر حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں امدادی قافلوں پر غزہ میں یہ حملہ یہودی آبادکاروں نے کیا ہے۔ اردنی قافلے غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔اردن کی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک امدادی قافلہ کریم شالوم کراسنگ اور دوسرا امدادی قافلہ ایریز کراسنگ سے غزہ جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :