اے اے سی بٹگرام کے گراں فروشوں کو جرمانے

جمعرات 2 مئی 2024 09:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عامر اﷲ نے شہر میں سبزی، پھل فروش اور دیگر اشیاءخوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے متعدد بازاروں کا دورہ کیا اور حکومتی نرخ سے تجاوز یا ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں پر جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ گراں فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیاءخوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :