صوبائی دارالحکومت میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا

کانسٹیبل غلام رسول ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس گھر جارہا تھا ملزمان نے فائرنگ کر دی

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ٹبی سٹی میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا، کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے کر واپس گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے گولیاں چلا دی۔فائرنگ کا واقعہ اندرون ٹیگسالی گیٹ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل غلام رسول زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاکانسٹیبل غلام رسول جوڈیشل ونگ میں تعیناتتھا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیاہے۔فائرنگ کی اطلاع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر واقعہ کی جگہ پہنچ گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس افسران نے اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کی ہدایت کی ہے۔جبکہ پولیس اہلکار وں کو ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔