ہم نے کشکول توڑ دیا ہے‘اقوام عالم قرض یا امداد سے نہیں بلکہ دن رات محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں. شہبازشریف
حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، برآمدات ، صنعت اور دیگر شعبوں کے ذریعے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے. وزیراعظم کا پاکستان اور یو اے ای کی آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راﺅنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 23 مئی 2024 21:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس را?نڈ ٹیبل سیشن میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے، یہ نشست اس بات کی متقاضی ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں کس طرح اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی معیشت کی ہیئت تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے بھائیوں کے تعاون سے پاکستان کی معیشت کی ہیئت کو مکمل طور پر بدل دیں گے، جوائنٹ وینچرز اور نالج شیئرنگ شراکت داری کی بنیاد پر ہم یہ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کشکول توڑ دیا ہے کیونکہ اقوام عالم قرض یا امداد سے نہیں بلکہ دن رات محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں،اسی جذبہ کے ساتھ ہمیں خود انحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہے.
وزیراعظم نے کہا کہ اڑھائی ماہ کے قلیل عرصہ میں ہم نے اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو بدل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اپنے والد کی طرح ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے ہمیشہ ایک خاندان کی طرح پاکستان کی مدد کی، ہم اپنے برادر ملک سے قرض نہیں چاہتے بلکہ ان سے مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون چاہتے ہیں جو باہمی مفاد کیلئے ہو. شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے پروگرام کے تحت اعلیٰ سطح کی ووکیشنل ٹریننگ اور جدید ہنر سے آراستہ کرنا شامل ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل یو اے ای، ابوظہبی اور دبئی میں آ کر قانونی تقاضے پورے کرکے اپنے دفاتر قائم کرے اور پاکستان سے نوجوان خدمات سرانجام دیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، ایس ایم ایز کو سپورٹ ملے اور میں یہ خطرہ مول لینے کیلئے تیار ہوں، میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے تیار ہوں کیونکہ خطرہ مول لئے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے تانیہ ادریس اور آصف پیر کی پاکستان کے عوام کیلئے خدمات حاصل کی ہیں انہوں نے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے سفیر ہیں، ہم نے متحدہ عرب امارات کو مختلف شعبوں میں ماضی میں تعاون فراہم کیا ہے، اسی طرح ہم اب اماراتی قیادت سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اب ہمارے عوام کو تربیت دیں. وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالہ سے بہترین ملک ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مختلف اداروں کی ڈیجیٹائزیشن کر رہے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر اس پر کام جاری ہے، حکومت سنبھالتے ہوئے وزیراعظم نے آئی ٹی شعبہ کو اپنی ترجیح قرار دیا، آئی ٹی کے شعبہ میں نجی شعبہ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے شزہ فاطمہ نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ اور ترقی شراکت داری کے بغیر ممکن نہیں راﺅنڈ ٹیبل سیشن میں پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے درمیان تین اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے 800 ہولڈنگ اور انفوٹیک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے. انفوٹیک اور منسیٹ کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے لیب ویئر عربییہ اور میزون کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے اس موقع پر آئی ٹی سیکٹر سے وابستہ پاکستانی و اماراتی کاروباری شخصیات نے شرکت کی وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان میں کامیاب کاروبار کرنے والی اتصالات، دبئی اسلامی بینک سمیت اماراتی مختلف کمپنیوں کے سربراہان کو ایوارڈز بھی دیئے.مزید اہم خبریں
-
حزب اللہ نے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کیے
-
آئی پی پیز کیپسٹی چارجز پر مذاکرات کیلئے آمادہ، عوام کو ریلیف ملنے کا امکان
-
سیاسی و عسکری قیادت ریاست کیخلاف انتشاری کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، احسن اقبال
-
وقت کے ساتھ بدلتی اخلاقی اقدار
-
جمعیت علماء اسلام ف کا ملک میں نئے عام انتخابات کا مطالبہ
-
جرمنی میں صوبائی الیکشن، حکومتی جماعت کا انتہائی دائیں بازو سے مقابلہ
-
روشن ترین ستارے بیٹل جوس کی روشنی اکثر کم کیوں ہو جاتی ہے؟
-
انتشاری سیاست مسترد کرکے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی، وزیراعظم
-
ماحولیاتی تبدیلیوں سے عراق میں کھجوروں کے باغات شدید متاثر
-
فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ملازم نے مریضہ کو بیہوش کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
ایران: کوئلے کی کان میں دھماکہ، کم از کم 51 افراد ہلاک
-
سری لنکا میں صدارتی الیکشن، مارکسسٹ لیڈر کو برتری حاصل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.