فیسکو کا شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

جمعرات 2 مئی 2024 11:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی )fiskw(نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنزپرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فیسکوکے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بتایا کہ3مئی کو صبح10سے صبح11بجے تک 132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن کے سدھو پورہ اور فیض آبادفیڈر،4مئی کو صبح8سے دوپہر12بجے تک132کے وی کھرڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے جڑانوالہ روڈ، حسن سپننگ ون، چاولہ اور زیڈ اے اپیرل فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔