پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد

جمعرات 2 مئی 2024 15:36

پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 11 ،مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،ترجمان کے مطابق پولیس نے تھانہ سٹی کے علاقے میں ریڈ کرکے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزموں عامر سہیل اور عبدالستار کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر 11،مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں،مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :