جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں، حماس رہنما

جمعرات 2 مئی 2024 18:15

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سہیل الہندی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی تجاویز کا جواب ایک دو روز میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ میں جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔

(جاری ہے)

۹غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سہیل الہندی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، اسرائیل رفاح پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کے عوض چالیس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ زیر غور ہے، اسرائیل کی تجویز میں عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ سے اسرائیلی فوج کا انخلا جنگ بندی معاہدے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :