راولپنڈی ، ٹول پلازہ پرہنگامہ آرائی اور موٹر وے افسران کو کچلنے کا معاملہ

جمعرات 2 مئی 2024 18:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) ٹول پلازہ پر ہنگامہ آرائی اور موٹر وے افسران کو کچلنے کا معاملہ،عدالت نے ملزمہ فرح زاہرہ کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

ملزمہ نے علاقہ مجسٹریٹ محمد ممتاز ہنجرا کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی عدالت نے 25 اپریل کو ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا ۔ملزمہ فرح زاہرہ کو 24 اپریل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا ملزمہ کے خلاف رواں برس 2 جنوری کو تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :