پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 3 مئی 2024 17:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں ( کل ) ہفتہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ واپڈا اور ایچ ای سی ، دوسرا میچ کے آر ایل اور غنی گلاس جبکہ تیسرا میچ پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ کے دلچسپ مقابلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کل ہفتہ کو پہلے میچ میں واپڈا اور ایچ ای سی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ، دوسرا میچ کے آر ایل اور غنی گلاس کے درمیان شعیب اختر اسٹیڈیم ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں ڈائمنڈ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی ، لیگ میچوں کے بعد ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 مئی ، دوسرا سیمی فائنل 10 مئی جبکہ فائنل 12 مئی کو کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 15 لاکھ روپے ملیں گے ۔