حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی، مولانا فضل الرحمان

9مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا،بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2پہلو ، ایک قانونی، دوسرا سیاسی ،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 4 مئی 2024 23:10

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی تجویز ابھی سامنے نہیں آئی، 9مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2پہلو ہیں، ایک قانونی، دوسرا سیاسی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں، تحریک انصاف سے با مقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔