ہمیں عالمی مسائل اور ماحولیا تی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے چین کی ضرورت ہے، فرانس

اتوار 5 مئی 2024 11:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپ کے ممالک کو سلامتی اور عالمی ماحولیاتی تغیرات سمیت عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے چین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نےکہا کہ ہمیں عالمی مسائل اور ماحولیا تی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میکرون نے چین کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے یورپی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے حق میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو چین سے دور کرنے کی تجویز نہیں کر رہا ہوں۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کی بہتر حفاظت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :