بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا

پیر 6 مئی 2024 16:51

چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) منگل کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹگرام میں کھیلا جائے گا ۔بنگلہ دیشی ٹیم کو مہمان زمبابوے کی ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں جبکہ دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میزبان ٹیم میدان میں اترے گی۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن ،توحید ہردوئی،عفیف حسین ،مہدی حسن ، محمود اللہ، محمد سیف الدین،جیکر علی ،لٹن داس ،پرویز حسین ایمون ،رشاد حسین ، شرف الاسلام، تنویر اسلام،تنظیم حسن ثاقب اور تسکین احمدشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، جوناتھن کیمبل، کریگ ارون، جویلورڈ گمبی، لیوک جونگوے، کلائیو مداندے، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزاربانی، آئنزلے نڈلوو، ریچارڈن اور ولیم ندالووشامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 10مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12مئی کو کھیلا جائے گا ، سیریز کے پہلے تین میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹگرام میں جبکہ آخری دو میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے ۔\932

متعلقہ عنوان :