راولپنڈی میں قتل،ڈکیتی،نقب زنی، چوری، منشیات فروشی، شراب سپلائی، قمار بازی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 22ملزمان گرفتار

پیر 6 مئی 2024 16:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران قتل،ڈکیتی،نقب زنی،چوری،منشیات فروشی،شراب سپلائی،قمار بازی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 22ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں خلیل طارق اور فہد شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 9 موبائل فونز،زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

ریس کورس پولیس نے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم حمزہ کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرم حمزہ نے اپنے ساتھی عامر کے ہمراہ نشہ آور انجکشن لگا کر ندیم کو قتل کر دیا تھا، ملزمان نے حقائق چھپانے کے لئے نعش کو بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2023 میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ شخص سے فوری رابطہ کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر 3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیصل یونس،رضی سیل اور شہریار شامل،ملزمان نے نبیل مسیح کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 4ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں خضر، امتیاز، بابو گلاب اوررفیق شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 11ہزار 338روپے،04موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمدہوئے۔صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری واردات میں ملوث ملزم عامر رحمان کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد ہوا۔

کلرسیداں پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 01کلو350گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو120گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم ولی الرحمن سے 560گرام چرس، ملزم احمد علی سے 530گرام چرس، ملزم ذوہیب سے 10شراب،گوجرخان پولیس نے ملزم یشوا سے 50لیٹرشراب، نصیرا ٓباد پولیس نے ملزم مطلوب سے 15لیٹرشراب، ملزم دلدار سے 20لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم یوسف سے 06لیٹرشرا ب برآمد کرلی۔

نصیرا ٓباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2022 سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ دھمیال پولیس نے ملزم شکیل سے 01پستول 9 ایم ایم، نصیر آباد پولیس نے ملزم عمر رفیق سے 28پتنگیں،ملزم عمر قریشی سے 22پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔