Live Updates

ض*صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی مسیحی برادری میں فنڈز کی تقسیم

پیر 6 مئی 2024 17:30

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2024ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے گزشتہ روز نارووال میں ایک گائوں سھاری میں تقریب برائے تقسیم فنڈز مسیحی برادری میں شرکت کی اور مسیحی برادری میں ایسٹر گرانٹ تقسیم کی۔ مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کو ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر حقدار کی دہلیز پر اسکا حق پہنچا رہے ہیں اور مسیحی برادری کے لیے کروڑوں روپے کی ڈیولپمنٹ اسکیمیں شروع کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری اپنے علاقوں میں خود اسکیموں کا بتائے گی تاکہ یہ گلہ بھی ختم ہو کہ وزراء اپنے دفاتر میں بیٹھ ہی اسکیمیں شروع کروا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ نارووال کی کلیسیا کے تمام مسائل حل کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر چکی ہے۔ رمیش سنگھ نے کہاکہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ جاری منصوبوں پر مکمل پہرہ دیں اور کسی بھی ٹھیکیدار وغیرہ کو من مانی نہ کرنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ سھاری میں قبرستان کی چار دیواری شروع کردی گئی ہے تاہم نارووال کی مسیحی برادری کو اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ہوگا اور عہد کرنا ہوگا کہ ملکر تعلیم کے میدان میں اپنے بچوں کو کامیاب کریں گے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات