وفاقی محتسب کی مداخلت سے زرعی ترقیاتی بنک کے ریٹائرڈ سینئر افسر کو بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی

پیر 6 مئی 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) وفاقی محتسب کی مداخلت سے زرعی ترقیاتی بنک کے ریٹائرڈ سینئر افسر کو بقایاجات کی ادائیگی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے زرعی ترقیاتی بنک کے ریٹائرڈ سینئر افسر محمد اعجاز نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں سروس کے بقایاجات کی رقم 2,78,164 کے التوا کے حوالے سے درخواست دی،شکایت موصول ہونے پر زرعی ترقیاتی بنک کے حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا گیا،شکایت کی مکمل چھان بین کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سائل کے حق میں فیصلہ دیکر بنک حکام کو بقایاجات ادا کرنے کا حکم دیا جس پر بنک انتظامیہ نے سائل کو مذکورہ رقم ادا کر دی۔

متعلقہ عنوان :