Live Updates

شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد

سی ڈبلیو سی میں فیصلہ’28مئی کو نئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن بھی بنادیا گیا

ہفتہ 18 مئی 2024 22:42

شہبازشریف (ن)لیگ کے قائم مقام صدر نامزد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) وزیراعظم شہباز شریف متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد کر دیئے گئے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔اجلاس میں قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین شریک تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پارٹی کے سابق صدر شہباز شریف،احسن اقبال نے نواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویز کیا جس کی مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید ودیگر اراکین نے تائید کی ۔نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا جس سے تمام اراکین نے اتفاق کیا۔ اجلاس میں شہبازشریف کو متفقہ طور پر قائم مقام صدر نامزد کیا گیا، شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے۔اس موقع پر جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں آج کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، 28 مئی کو ن لیگ کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن بھی بنا دیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات