روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری

بدھ 8 مئی 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ڈاکٹر امجد ثاقب کا چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر کے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن تعیناتی کی منظوری دی ۔صدر مملکت نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 کے تحت منظور ی دی ۔