فیصل آباد،گلبرگ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کر کے آن لائن سپیئرپارٹس فروخت کرنیوالے چور کو گرفتار کر کے 30 سے زائد موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں

جمعرات 9 مئی 2024 22:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) گلبرگ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کر کے آن لائن سپیئرپارٹس فروخت کرنیوالے چور کو گرفتار کر کے 30 سے زائد موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں، پکڑے جانیوالے چور علیم عرف موٹو کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی۔ آن لا ئن کے مطابق تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او رانا عاصم نے شہر میں بڑھتی ہوئی موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے کیلئے سب انسپکٹر فہد کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی نے اطلاع ملتے ہی کامیاب چھاپہ مار کر موٹرسائیکل چور علیم عرف موٹو کو قابو کر کے بازپرس کی تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ گلبرگ کے علاقہ سمیت سپورٹس گرائونڈ اور گرد ونواح میں موٹرسائیکلیں چوری کرتا تھا اور گھر میں ورکشاپ بنا رکھی تھی، چوری کرنے کے بعد موٹرسائیکلوں کے سپیئرپارٹس کھول کر آن لائن فروخت کرتا تھا اور چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی ری سیمپلنگ کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کو سستے داموں موٹرسائیکل فروخت کرتا تھا، ایس ایچ او گلبرگ رانا عاصم نے پکڑے جانیوالے عادی چور سے 30 سے زائد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی اور مزید برآمدگی کیلئے بازپرس کا عمل جاری ہے۔ ملزم سے مزید موٹرسائیکلوں کی برآمدگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :